*ایک ہی خاندان کے 4 افراد جو منوڑہ میں ڈوبے ہیں، ان کا جنازہ مکان نمبر R-323 دستگیر نمبر 9 نزد فرزانہ دواخانہ ومسجد قباء سے اٹھایا جائے گا۔*
*منوڑہ کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے، ایک ہی خاندان کے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔*
ارشد صاحب جو پاکستان اسٹیل مل کے ملازم تھے، ان کی دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور ایک داماد ڈوپ گئے۔ 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، داماد کی لاش تاحال لاپتہ ہے۔
ڈوبنے والے افراد میں حفصہ 21 سال، حبا 19 سال، معاذ 23 سال اور مصطفی 25 سال شامل ہیں۔
غوطہ خور مسلسل لاش ڈھونڈ رہے ہیں، لیکن رات گئے تک انہیں کامیابی نہیں ملی ہے، اب آخری لاش ڈھونڈنے کا عمل کل شروع کیا جائے گا۔
تین لاشیں اس وقت سرد خانے میں پہنچادی گئیں ہیں۔
جن کی اجتماعی نماز جنازہ مورخہ 6 اکتوبر بروز اتوار مسجد قباء بلاک 9 دستگیر سوسائٹی فیڈرل بی ایریا میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ مسجد قباء میں ظہر کی نماز کا وقت 1:30 پر ہے۔
*عوامی مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ لازمی غمزدہ خاندان کی دلجوئی کرتے ہوئے، ان کی فوری فی کس مالی امداد بھی کرے۔*

Comments
Post a Comment